اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے نئے معاملوں میں بھارت سب سے آگے: ڈبلیو ایچ او - ڈبلیو ایچ او نے کہا

عالمی صحت تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے نئے معاملوں میں بھارت دنیا میں سب سے آگے ہے۔

عالمی صحت تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے نئے معاملوں میں بھارت دنیا میں سب سے آگے ہے
عالمی صحت تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے نئے معاملوں میں بھارت دنیا میں سب سے آگے ہے

By

Published : Sep 2, 2020, 11:48 PM IST

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارت میں کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بھارت میں کورونا انفیکشن کے تقریباً پانچ لاکھ نئے معاملے سامنے آنے سے دنیا میں کورونا انفیکشن کی تعداد میں ایک فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارت میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے جنوب۔ مشرقی ایشیا میں انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارت میں کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ 'بھارت میں گزشتہ سات دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے تقریباً پانچ لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ بھارت میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں سات دنوں کے اندر نو فیصد کا اضافہ ہوا ہے'۔

ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ دنیا میں کووڈ۔19 کی وجہ سے ہونے والی اموات میں تین فیصد کی کمی آئی ہے، جبکہ اس دوران پوری دنیا میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں اٹھارہ لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں یہ وبا مسلسل بڑھتی جارہی ہے حالانکہ امریکہ کے کچھ علاقوں میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں تھوڑی کمی ہوئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق پیرو، میکسیکو، کولمبیا اور ارجنٹینا جیسے لاطینی امریکی ممالک ہیں جہاں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

عالمی صحت تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے نئے معاملوں میں بھارت دنیا میں سب سے آگے ہے

یوروپ میں گزشتہ ہفتے کے دوران سپین، روس، فرانس اور یوکرین جیسے ممالک میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اٹلی میں بھی کورونا کے نئے معاملوں میں85 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

وہیں گھانا، کینیا، گیبن اور مڈگاسکر جیسے ہاٹ سپاٹ کے علاقوں میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی آئی ہے۔

اس کے علاوہ عراق، ایران، مراکش، سعودی عرب اور کویت جیسے ممالک میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) کو وبا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینیئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا انفیکشن کے 2.57 کروڑ سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ اس وبا سے 8.57 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details