اردو

urdu

ETV Bharat / state

Independence Day 2023 آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی - تیسری سب سے بڑی عالمی معیشت

قومی دار الحکومت دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 77 ویں یوم آزادی کے جشن کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی معیشت، قومی یکجہتی اور دیگر امور پر بات کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 15, 2023, 9:11 AM IST

Updated : Aug 15, 2023, 3:48 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 77 ویں یوم آزادی کے جشن کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 'مودی کی گارنٹی' ہے کہ ہندوستان اگلے 5 سالوں میں تیسری سب سے بڑی عالمی معیشت بن جائے گا۔ 77ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ہندوستان کے لوگوں کو "میرے ساتھی شہری" کے طور پر مخاطب کیا۔

مودی نے 2024 کے عام انتخابات سے پہلے یوم آزادی کی اپنی آخری تقریر کا آغاز "میرے پیارے 140 کروڑ کنبہ کے افراد" سے کیا۔ پوری تقریر کے دوران مودی نے ملک کے لوگوں کو "پریوارجن (خاندان کے ارکان)" کہہ کر مخاطب کیا. اپنی ابتدائی تقریروں میں وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے لوگوں کو "میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں" کہا تھا۔

مودی نے تقریر کے دوران کہا کہ عالمی ماہرین کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان اب نہیں رکے گا۔ "تمام ریٹنگ ایجنسیاں ملک کی ستائش کر رہی ہیں"۔ مودی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر 2047 تک طاقتور ہندوستان بنانا ہے۔ مودی نےمزید کہا کہ اگلے پانچ سالوں کے دوران ملک کی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔

اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک منی پور کے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہے گا جو اس سال مئی سے نسلی تشدد کا شکار ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان منی پور کے لوگوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے تشدد کے چکر، منی پور میں خواتین کے خلاف مظالم کے واقعات کے بارے میں بھی بات کی اور یقین دلایا کہ ملک ریاست کے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

مزید پڑھیں: ہندوستان امن کا حامی، لیکن دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے: راجناتھ

پی ایم مودی نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر مشہور یادگار لال قلعہ کی فصیل سے اپنے روایتی خطاب میں، ملک کی آزادی کے لئے قربانیاں دینے والے آزادی پسندوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "میں ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنا حصہ ڈالا، قربانیاں دیں۔"

Last Updated : Aug 15, 2023, 3:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details