اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بھارت کم کرائے پراپنے شہریوں کو ملک واپس لا رہا ہے' - وندے بھارت مشن

دنیا کے مختلف ممالک پھنسے بھارتی افراد کو بھارت لانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے 'وندے بھارت' نامی مشن کا آغاز کیا گیا جس کے تحت بھارتی افراد کو مختلف ممالک سے واپس لایا جارہا ہے۔

'بھارت کم کرائے پراپنے شہریوں کو ملک واپس لا رہا ہے'
'بھارت کم کرائے پراپنے شہریوں کو ملک واپس لا رہا ہے'

By

Published : Jun 5, 2020, 3:35 AM IST

شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ’وندے بھارت مشن‘ کے تحت کرایہ زیادہ ہونے کی شکایت پر آج کہا کہ بھارت دیگر ممالک کے مقابلے کافی کم کرائے میں اپنے شہریوں کو خصوصی پروازوں سے واپس لانے کا انتظام کررہا ہے۔

امریکہ، کناڈا اور اسرائیل کے ذریعہ ان کے شہریوں کو دہلی سے نکالنے کے لئے لئے جارہے کرایوں کا موازنہ کرتے ہوئے ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ’’کچھ لوگوں نے ’وندے بھارت مشن‘ کے تحت ایئر انڈیا کے ذریعہ زیادہ کرائے لینے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اگرچہ یہ عام کمرشیل کرایوں کے برابر نہیں ہیں لیکن انہیں راستوں پر دوسرے ممالک کے ذریعہ (ان کے شہریوں کو نکالنے کے لئے ) لئے جارہے کرائے کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

مرکزی وزیر پوری نے اس کے بعد کرائے کے موازنے کا چارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے یہ امریکہ کے ہیوسٹن شہر کے لئے وہاں کے سفارتخانے نے تین لاکھ روپے میں ٹکٹ دستیاب کرائے ہیں جبکہ وندے بھارت کے تحت امریکہ سے دہلی کا کرایہ محض 1.03 لاکھ روپے ہے۔

مرکزی وزیر نے اسرائیل کے کرائے کا مقابلہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل سفارتخانہ دہلی سے تل ابیب کے لئے 82500 روپے کرایہ لے رہا ہے جبکہ وندے بھارت میں اس راستے کا کرایہ 51938 روپے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details