وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی شام چاند کی سطح پر چندریان 3 کو کامیابی کے ساتھ اتارنے پر ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے کو مبارکباد دی۔ چاند کی جنوبی سطح پر چندریان-3 کی کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کے فوراً بعد پی ایم مودی نے کہا کہ یہ "ایک نئے دور کی صبح" ہے۔ پی ایم مودی نے کہاکہ "آج ہر ہندوستانی جشن منا رہا ہے۔ ہر گھر جشن منا رہا ہے۔ میں اس قابل فخر لمحے میں اپنے ملک کے لوگوں سے بھی جڑا ہوا ہوں۔ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔" انہوں نے اسرو میں سائنسدانوں کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے مشن کو کامیاب بنایا۔
چندریان 3 کے وکرم لینڈر کے چاند کے جنوبی قطب پر کامیابی کے ساتھ اترنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ "یہ ایک تاریخی لمحہ ہے اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے بگل ہے۔ مودی نے چندریان 3 کی کامیاب لیڈنگ کا جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ سے مشاہدہ کیا اور اسرو کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہندوستان کے خلائی شعبے کے لیے آج کا دن تاریخی ہے، انہوں نے چندریان 3 کی کامیابی پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے چندریان 3 کی کامیابی کے فوراً بعد اسرو چیف سے فون پر بات کی اور انہیں مبارکباد دی۔