اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi on Indian Status ہندوستان عالمی سطح پر ایک امید کی جگہ: مودی - ہندوستان میں ہنر مدی سے لوگ فائددہ من

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ عالمی سطح ہندوستان لوگوں کے لئے ایک امید کی جگہ ہے۔ جہاں سے وہ خوشحالی اور ترقی کی راہ اختیار کرسکتے ہیں۔

PM Modi on Indian Status
PM Modi on Indian Status

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 1:55 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آئی ایم ایف کی ترقی کی پیش گوئی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر ایک امید کی جگہ، ترقی اور اختراع کا ایک پاور ہاؤس ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ یہ ہمارے لوگوں کی طاقت اور ہنر مندی کی وجہ سے ہے انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہم ہندوستان کی خوشحالی کی سمت اپنے سفر کو جاری رکھیں گے ، اپنی اصلاحات کی رفتار کو مزید قوت بخشیں گے۔

آئی ایم ایف کے ایکس تھریڈس کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ’’اپنے عوام کی قوت اور ہنر مندی کی طاقت سے ہندوستان عالمی سطح پر امید کی جگہ، ترقی اور اختراع کا پاور ہاؤس ہے۔ ہم ہندوستان کی خوشحالی کی سمت اپنے سفر کو جاری رکھیں گے، اپنی اصلاحات کی رفتار کو مزید قوت بخشیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے گذشتہ ساٹھ برسوں میں ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی بہترین کارکردگی کی ستائش کی

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بیانات اور مختلف پروگرامس کے دوران ہندوستان کی عالمی سطح پر بہتر تصویر اور ہندوستان میں ہنر مندی، ترقی اور اختراعات کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر ایک وشو گرو کی حیثیت سے اختیار کرتا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان میں ہنر مند لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے یہاں کے لوگوں میں مختلف قسم کے ہنر پائے جاتے ہیں جس سے نہ صرف وہ اپنا نام روشن کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر ہندوستان کا نام بھی روشن کرتے ہیں۔

یو این آئی مشمولات

ABOUT THE AUTHOR

...view details