فی 10 لاکھ آبادی بھارت میں کورونا وائرس کے 3102 کیسز
امریکہ میں فی دس لاکھ آبادی کووڈ-19 کے 19594، کولمبیا میں 13204، اسپین میں 11241، ارجینٹینا میں 10798، جنوبی افریقہ میں 10780، روس میں 7063 اور میکسکو میں 4945 کیسز ہیں۔
پورے ملک میں اب تک تقریباً 43 لاکھ افراد کورونا وائرس'کووڈ-19' کی زد میں آنے کے بیچ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کے روز کہا کہ دنیا کے کئی دیگر ملکوں کے مقابلے فی 10 لاکھ آبادی ہندوستان میں کورونا کیسز نسبتاً کم 3102 ہیں جبکہ عالمی اوسط 3527 ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آج منعقد پریس کانفرنس میں سکریٹری راجیش بھوشن نے بتایا کہ ہندوستان میں فی 10 لاکھ آبادی وائرس کے کیسز 3102 ہیں جبکہ عالمی اوسط 3527 ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں فی دس لاکھ آبادی کووڈ-19 کے 19594، کولمبیا میں 13204، اسپین میں 11241، ارجینٹینا میں 10798، جنوبی افریقہ میں 10780، روس میں 7063 اور میکسکو میں 4945 کیسز ہیں۔
بھوشن نے بتایا کہ ملک میں فی 10 لاکھ آبادی ٹیسٹ کی رفتار بھی تیزتر ہو رہی ہے۔ ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی دس لاکھ کورونا ٹیسٹ قومی اوسط سے بھی زیادہ ہو رہا ہے۔ ہفتہ وار کی بنیاد پر روزانہ کورونا ٹیسٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک سے سات جولائی کے درمیان پورے ملک میں اوسط یومیہ 2,28,920 کورونا ٹیسٹ، آٹھ جولائی سے 14 جولائی کے درمیان 2,68,773 کورونا ٹسیٹ، 15 جولائی سے 21 جولائی کے درمیان 3,26,971 ٹیسٹ، 22 جولائی سے 28 جولائی کے درمیان 4,21,940 ٹسیٹ، 29 جولائی سے چار اگست کے درمیان 5,04,266 ٹیسٹ، پانچ اگست سے 11 اگست کے درمیان 6,31,014 ٹیسٹ، 12 اگست سے 18 اگست کے درمیان 8,08,488 ٹیسٹ، 19 اگست سے 25 اگست کے درمیان 8,40,608 ٹیسٹ، 26 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان 9,28,473 ٹیسٹ اور دو ستمبر سے آٹھ ستمبر کے درمیان 10,46,471 کورونا ٹیسٹ ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 23 مئی تک پورے ملک میں 50 ہزار افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی تھی۔ تین جون کو یہ اعداد و شمار بڑھ کر 11 جولائی تک پانچ لاکھ، 30 جولائی تک 10 لاکھ، 10 اگست تک 15 لاکھ، 19اگست تک 20 لاکھ، 27 اگست تک 25 لاکھ، چار ستمبر تک 30 لاکھ اور آٹھ ستمبر تک 33 لاکھ ہو گئے۔
ہیلتھ سکریٹری نے کہا کہ ہندوستان میں فی 10 لاکھ آبادی کورونا کی زد میں آنے کے سبب موت کے معاملے بھی عالمی اوسط 115 سے کافی کم محض 53 ہے۔ اسپین میں فی 10 لاکھ آبادی کورونا وائرس کے سبب موت کے 631 کیسز، برازیل میں 597 معاملے، امریکہ میں 585 کیسز، میکسکو میں 526 کیسز، کولمبیا میں 425 کیسز، جنوبی افریقہ میں 253 کیسز، ارجنٹینا میں 224 معاملے اور روس میں 122 کیسز ہیں۔
بھوشن نے بتایا کہ ملک میں کورونا شرح اموات بھی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ ملک میں 25 مارچ کو کورونا شرح اموات 2.31 فیصد تھی۔ یکم اگست کو ملک میں کورونا شرح اموات 2.15 فیصد تھی جو 15 اگست کو کم ہو کر 1.94 فیصد، 29 اگست کو 1.81 فیصد اور آٹھ ستمبر کو 1.70 فیصد رہ گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا شرح اموات قومی اوسط سے کم ہے۔ تملناڈو میں کورونا شرح اموات 1.69 فیصد، کرناٹک میں 1.62 فیصد، اترپردیش میں 1.46 فیصد، اتراکھنڈ میں 1.37 فیصد، راجستھان میں 1.24 فیصد، چندی گڑھ میں 1.23 فیصد، گوا میں 1.16 فیصد، ہریانہ میں 1.05 فیصد، تریپورہ میں 0.94 فیصد، جھارکھنڈ میں 0.92 فیصد، آندھرا پردیش میں 0.89 فیصد، چھتیس گڑھ میں 0.84 فیصد، ہماچل پردیش میں 0.73 فیصد، تلنگانہ میں 0.62 فیصد، میگھالیہ میں 0.56 فیصد، منی پور میں 0.53 فیصد، بہار میں 0.51 فیصد، اڈیشہ میں 0.43 فیصد، کیرلا میں 0.40 فیصد اور آسام میں 0.29 فیصد ہے۔