رام ناتھ کووند نے بجٹ اجلاس کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میری حکومت سے خصوصی درخواست پر سعودی عرب نے غیر معمولی طور پر حج کوٹہ میں اضافہ کیا۔ بھارت پہلا ملک ہے جہاں حج کا پورا عمل ڈیجیٹل اور آن لائن کیا گیا۔'
'بھارت حج کے عمل کو ڈیجیٹل بنانے والا پہلا ملک'
صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'اس بار 2 لاکھ بھارتی مسلمانوں نے حج کیا اور بھارت دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں حج کا پورا عمل ڈیجیٹل طور پر کیا گیا۔'
'بھارت حج کے عمل کو ڈیجیٹل بنانے والا پہلا ملک'
سعودی عرب مسلمانوں کا سب سے مقدس شہر ہے اور حج کے لیے مسلمان وہاں جاتے ہیں۔ یہ مسلمانوں کا مذہبی فریضہ ہے جسے وہ زندگی میں کم سے کم ایک بار انجام دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔
سنیچر کو مرکزی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ سیشن کا پہلا مرحلہ 11 فروری کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 2 مارچ سے شروع ہوگا اور 3 اپریل کو ختم ہوگا ۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:43 PM IST