انوراگ ٹھاکر نے فرانس اور نیو یارک کے کونسل جنرل سفارتخانے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے توسط سے منعقدہ اطلاعات اور جمہوریت سے متعلق سربراہ اجلاس میں حصہ لیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے خطاب میں کہا کہ انفوڈیمک کے مسئلے کو اعلیٰ سطح پر نمٹانا ضروری ہے۔ عالمی وبا کے تناظر میں بھارت کو اندرونی طور پر دوہری معلومات کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف شہری آبادی کو سوشل میڈیا اور دیگر اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعے بھرم اور غلط معلومات کے تیزی سے پھیلانے کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری طرف ہمارے پاس دیہی اور دور دراز علاقوں کے لوگ بھی تھے، جہاں مختلف علاقائی زبانوں کے ساتھ حتمی رابطے کی شکل بدل جاتی ہے۔