مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 72،330 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اور کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 21 ہزار 665 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے 72 ہزار سے زائد نئے کیسز - شرح اموات کم ہوکر 1.33 فیصد
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور یومیہ کیسز بڑھ کر 72 ہزار سے تجاوز کر گئے۔
وہیں، اس دوران 40،382 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 1،14،74،683 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ایکٹو کیسز 5،84،055 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران مزید 459 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد 1،62،927 ہوگئی ہے ۔ ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 93.89 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 4.78 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔
مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 15717 بڑھ کر 3،57،604 ہوگئے ہیں ۔ اور 23،600 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 24،00، 727 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 227 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54،649 ہوگئی ہے۔