وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بلٹین میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کورونا سے 31 لاکھ 80 ہزار 865 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ صحتیابی کی شرح 77.32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت میں کورونا کے 90 ہزار سے زائد نئے کیسز درج - India COVID
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔19 کے ریکارڈ 90 ہزار 632 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے، جس کے بعد کورونا متاثرین کی کل تعداد 41 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا کے 90 ہزار سے زائد نئے کیسز درج
تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے کل معاملات 41 لاکھ 13 ہزار 811 تک پہنچ گئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے ایک ہزار 65 اموات ہوئی ہیں، اب تک اس وائرس سے 70 ہزار 626 اموات ہوئی ہیں۔
ملک میں کوویڈ انفیکشن کے 8 لاکھ 62 ہزار 320 فعال معاملات ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق 5 ستمبر تک مجموعی طور پر 4 کروڑ 88 لاکھ 31 ہزار 145 کورونا ٹسٹ کئے گئے جبکہ کذشتہ روز 10 لاکھ 92 ہزار 654 ٹسٹ کئے گئے۔