اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کی تازہ ترین تفصیلات - مہاراشٹر میں کورونا

اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36011 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96.44 لاکھ ہوگئی۔

کورونا
کورونا

By

Published : Dec 6, 2020, 1:48 PM IST

ملک کی چار ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں ایک ہزار سے زیادہ کمی درج کی گئی ہے۔

دہلی میں 1574 فعال معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ راجستھان میں، 1142، ہریانہ میں 1019 فعال معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مہاراشٹر میں کورونا کے 1007 فعال معاملات کم ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36011 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96.44 لاکھ ہوگئی۔

اس دوران 41970 مریض صحت مند ہوئے اور بیماریوں سے پاک افراد کی کل تعداد بڑھ کر 9100792 ہوگئی ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 403248 پر آ گئی ہے۔ اسی دوران مزید 482 مریضوں کی اموات کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 140182 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details