نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی PM Modi نے یوم آئین India's 73nd Constitution Day کے موقع پر کہا کہ یہ ان عظیم لوگوں کی غیر معمولی کوششوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے ہمارے آئین کو تشکیل دیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ "26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ دن ان عظیم لوگوں کی غیر معمولی کوششوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے ہمارا آئین بنایا۔" دستور کو بچانے کے لیے اور سماجی و معاشی انصاف کے لیے قانون دانوں کو شفاف طرز پر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا چاہیے اور ملک کے ہر فرد کو دستوری حقوق سے استفادہ کرنا چاہیے۔ دستور سے متعلق بنیادی جانکاری ملک کے ہر فرد کو ہونی چاہیے، کیوں کہ دستور ہی جمہوریت کا تحفظ کرتا ہے۔ Today is India's 73nd Constitution Day
یہ بھی پڑھیں:
Constitution Day: بھارت کا آج 72واں یوم دستور
آج کے اس دور میں ملک کے دستور کو کمزور کر نے کی کوشش کی جارہی ہے. ملک کے دستور کو بچانے کے لیے تمام مذاہب کے سماجی، ملی ومذہبی رہنماؤں کا اتحاد ہونا بہت ضروری ہے اس مقصد کے تحت 26 نومبر کو یوم دستور منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے اس ملک کے لیے دستور لکھ کر ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے عوام میں بھائی چارگی اور اتحاد کے ساتھ زندگی گزارنے کے کا موقع فراہم کیا۔ ملک کی کوئی بھی سیاسی پارٹی ملک کے دستور کو تبدیل نہیں کرسکتی۔ India's 73nd Constitution Day
یہ بھی پڑھیں:
آج دنیا بھر میں اس ملک کی مثال دی جاتی ہے۔ اس لیے ملک کے دستور کو بچانے کے لیے تمام مذاہب کے رہنماؤں کا اتحاد ہونا اور ساتھ کام کرنا بہت ضروری ہے۔ اس دن کے موقع پر ماضی میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے اتحاد کا پیغام دیا۔ اسی طرح تمام مذاہب کے رہنماؤں نے اس دن کی مناسبت سے کہا کہ ہمیں مل کر ذات پات کی نفرت کو ختم کر نے کی ضرورت ہے۔ یہ ملک گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے۔ اس ملک میں ہر مذہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی اعتبار زندگی گزارنے کا پورا حق دستور ہند نے دیا ہے۔