اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajnath Pitches for Self-reliance in Defence Sector: مہنگے اور جدید ترین ہتھیار جیت کی ضمانت نہیں، جذبہ بھی اتنا ہی اہم، راج ناتھ - Aatmanirbharta’ in defence will build the foundation of a robust industrial base says Rajnath

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو منعقدہ ایک لیکچر میں کہا کہ جدید ترین، مہنگے ہتھیار اور ٹیکنالوجی فتح کی ضمانت نہیں دے سکتے بلکہ ان کا صحیح استعمال، فوج کا جذبہ اور اچھی قیادت زیادہ ضروری ہے۔ IAF should become Aerospace Force says Rajnath

مہنگے اور جدید ترین ہتھیار جیت کی ضمانت نہیں، جذبہ بھی اتنا ہی اہم: راج ناتھ
مہنگے اور جدید ترین ہتھیار جیت کی ضمانت نہیں، جذبہ بھی اتنا ہی اہم: راج ناتھ

By

Published : May 5, 2022, 10:32 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ محض جدید ترین اور مہنگے ہتھیار اور ٹیکنالوجی فتح کی ضمانت نہیں دے سکتے بلکہ ان کا صحیح استعمال اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ فوج کا جذبہ، صلاحیت اور قوت ارادی اور اس کی قیادت ہے۔ Expensive Weapons do not Guarantee Victory

1971 کی جنگ میں فضائیہ کی باگ ڈور کامیابی کے ساتھ سنبھالنے والے ائر چیف مارشل پی سی لال کی یاد میں جمعرات کو یہاں منعقدہ ایک لیکچر میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 'فضائیہ نے 1947، 1971 اور دیگر آپریشنز میں کامیابی سے جنگ لڑی۔ نامساعد حالات میں مضبوط کارکردگی سے فتح حاصل کی۔

ان لڑائیوں اور مہمات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "یہ تمام مثالیں کس چیز کی نمائندگی کرتی ہیں؟ یہ بتاتے ہیں کہ جدید ترین ہتھیاروں کے نظام، آلات اور پلیٹ فارم کسی بھی مشن میں فتح کے لیے ضروری ہیں، لیکن اس سے بڑھ کر ہماری اندرونی روح، صلاحیت اور مضبوط ارادہ ضروری ہے۔ چاہے کتنی ہی ٹیکنالوجی میسر ہوں، چاہے جتنے بھی پلیٹ فارمز دستیاب ہوں، لیڈر کی ہوشیاری ہی کسی کی جیت اور ہار کو یقینی بناتی ہے۔ یہ وہ خصوصیات ہیں جو جنگ کے دونوں طرف فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں اور میرے خیال میں بھارت افواج اس سلسلے میں انتہائی خوش قسمت ہے۔ Expensive Weapons do not Guarantee Victory

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ محض مہنگے طیاروں اور ہتھیاروں کے نظام کا جمع ہونا فتح کی ضمانت نہیں دے سکتا، ان کا درست اور صحیح طریقے سے استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔ سنگھ نے کہاکہ "میں اعادہ کرنا چاہتا ہوں، یہ ہمیشہ ضروری نہیں ہے کہ زیادہ مہنگے پلیٹ فارم اور ہتھیاروں کے نظام آپ کو فتح دلائیں۔ درحقیقت جس طرح سے ہم ان کا استعمال کرتے ہیں وہ بھی ہمیں جنگ میں ایک برتری فراہم کرتا ہے۔ Expensive Weapons do not Guarantee Victory

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ٹیکنالوجی یقینی طور پر طاقت میں کئی گنا اضافہ کرتی ہے، لیکن اگر اسے نئے طریقے سے استعمال نہیں کیا جائے تو یہ محض دکھاوا بن جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'صرف نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہتھیار جمع کرنا دوسروں کے لیے حسد کا باعث ہوسکتا ہے، لیکن یہ ضروری نہیں کہ کسی کی جیت کی ضمانت ہو۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details