اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتی صنعت کار بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کریں: پیوش - صنعتکاروں سے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری

مرکزی صنعت و وزیر تجارت پیوش گوئل نے جمعہ کے روز بھارت صنعتکاروں سے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'اس سے دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔'

بھارتی صنعت کار بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کریں: پیوش (فائل فوٹو)

By

Published : Oct 4, 2019, 3:24 PM IST

گوئل نے یہاں 'انڈیا-بنگلہ دیش بزنس فورم' سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'دونوں ممالک باہمی حریف نہیں بلکہ اتحادی ہیں اور دونوں کو اپنے لوگوں کے مدنظر ایک دوسرے کی خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہئے۔

اس موقع پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بھی موجود تھیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ 'بھارتی تاجروں کو بنگلہ دیش کی ترقی کی کہانی میں شراکت دار بننا چاہئے اور انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔

بنگلہ دیش میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے اور بھارتی سرمایہ کاری میں اضافہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی توازن کے مسئلہ کو حل کرے گا۔

وزیر ریلوے گوئل نے محترمہ حسینہ کو یقین دلایا کہ بھارت ریلوے کے شعبے کی ترقی میں بنگلہ دیش کے ساتھ ہمیشہ ساتھ ہے۔

دونوں ممالک کے مابین باہمی رابطوں میں شمال مشرق میں تجارت اور نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔

بھارتی تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حسینہ نے کہا کہ 'بنگلہ دیش نے بھارتی تاجروں کے لئے تین خصوصی اقتصادی زون قائم کیے ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ ہوگا۔'

بزنس فورم کے اجلاس کے دوران اسٹارٹ اپ بنگلہ دیش اور ٹیک مہندرا اور بنگلہ دیش اکنامک زون اتھارٹی اور اڈانی پورٹس نے بھی دو معاہدوں پر دستخط کیے۔

بنگلہ دیش جنوبی ایشیاء میں بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

گذشتہ ایک دہائی کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

بھارت نے مالی سال 2018-19 میں بنگلہ دیش کو 9.21 بلین ڈالر کی برآمد کی جبکہ اسی مدت میں درآمدات 1.22 بلین ڈالر رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details