واشنگٹن: امریکہ کے دوران دونوں سرکردہ لیڈروں کی بات چیت کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں مسٹر بائیڈن اور وزیر اعظم مسٹر مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دنیا کی سب سے قریبی پارٹنرشپ میں سے ایک کے وژن کی توثیق کی جو دو ایسے سب بڑے جمہوری ممالک کے بیچ کی شراکت داری جو 21ویں صدی کو امید، آرزو اور اعتماد کے ساتھ دیکھتے ہیں۔
مشترکہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو مضبوط بنانے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں، امریکی مائیکرو چپ بنانے والی کمپنی مائیکرون ٹیکنالوجی ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر مشن پروگرام کے تعاون سے ہندوستان میں 2.75 ارب ڈالر کے سیمی کنڈکٹر اسمبلی اور ٹیسٹ کمپلیکس کی ترقی میں 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
ایک اور امریکی کمپنی اپلائیڈ میٹریلز نے ہندوستان میں ایک سیمی کنڈکٹر سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے ہندوستان میں متعلقہ ٹیکنالوجیز کی کمرشلائزیشن اور اختراع کو فروغ ملے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو متنوع بنانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ یہی لیم ریسرچ ہندوستان میں 60,000 انجینئروں کو سمیلیٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے تربیت دے گی۔