مودی نے ہفتہ کو یہاں اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں کارگل فتح کی 20 ویں سال گرہ پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1947 سے ہی کشمیر کے سلسلے میں فریب کرتا آ رہا ہے اور اس نے جب بھی کوئی نئی چال چلی ہندوستان نے اس کی ہر چال کا سخت جواب دیکر اسے ناکام بنایا۔
کارگل جنگ کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان کو ہندوستانی جانبازوں نے دھول چٹا دی تھی ۔
واجپئی نے جنگ کے بعد کہا تھا کہ پڑوسی کو لگتا تھا کہ ہندوستان مخالفت و مزاحمت کرے گا اور کشیدگی سے دنیا ڈر جائے گی۔ کچھ لوگ پنچایت کے لئے آئیں گے اور نئی لائن كھينچیں گے لیکن اسے یہ توقع نہیں تھی کہ ہم جواب دیں گے۔
مودی نے کہا کہ رونے گڑگڑانے کی بجائے مؤثر جواب دینے کی ہماری حکمت عملی دشمن پر بھاری پڑی۔