نئی دہلی: وزارت داخلہ اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق مختلف کلاسز کے لئے آمنے سامنے کی تدریس ملک بھر کے کیندریہ ودیالیوں میں بحال ہوگئی ہے۔ کیندریہ ودیالیوں کو مرحلے وار طریقے سے اکتوبر ماہ سے ہی کھولا جانا شروع کیا گیا تھا۔
تمام کیندریہ ودیالیوں میں 11 فروری 2021 کو مرتب کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق درجہ 9 سے اوسطاً 42 فیصد طلبا درجہ 10 کے 65 فیصد طلبا، درجہ 11 کے 48 فیصد طلبا اور درجہ 12 کے 67 فیصد طلبا کلاسوں میں حاضر ہورہے ہیں۔
یہ اعداد و شمار بہت حوصلہ افزا ہیں اور رجحانات سے ان میں روزانہ مسلسل اضافے کا پتہ چلتا ہے۔ کچھ کیندریہ ودیالیوں میں جہاں ریاستی حکومتوں نے جونیئر گریڈ کے لئے اسکول کھولنے کی اجازت دی ہے، درجہ ایک سے 8 تک کی کلاسیں بھی شروع کی گئی ہیں۔