اردو

urdu

کورونا متاثرین کے صحتیابی کی شرح میں اضافہ

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بدھ کی رات پونے چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

By

Published : Jun 19, 2020, 3:40 AM IST

Published : Jun 19, 2020, 3:40 AM IST

Updated : Jun 19, 2020, 7:05 AM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بدھ کی رات پونے چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بدھ کی رات پونے چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

ملک میں آج متاثرین کی صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 53.01 فیصد رہی جبکہ شرح اموات 3.32 فیصد رہی۔

خیال رہے کہ بدھ کو مریضوں کی صحتمند ہونے کی شرح 53.08 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ شرح اموات 3.34 فیصد رہی۔

منگل کو مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح 52.97 فیصد تھی جبکہ شرح اموات صرف 2.87 فیصد تھی۔

پیر کو متاثرین کے صحت مند ہونے کی شرح 51.23 فیصد تھی جبکہ شرح اموات صرف 2.85 فیصد تھی۔

اتوار کو مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح 50.76 فیصد رہی جبکہ شرح اموات صرف 2.85 فیصد رہی تھی۔

ہفتہ کو متاثر مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح 49.95 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ شرح اموات صرف 2.86 فیصد رہی۔

گذشتہ چھ دنوں میں مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

کووڈ-19 انڈیا ڈاٹ او آر جی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورو نا وائرس انفیکشن کے 372767 معاملات کی آج رات تک تصدیق ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بدھ کی رات پونے چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ شفایابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

بتایا جارہا ہے کہ صبح یہ تعداد 366946 تھی، اب تک کل 197894 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جبکہ قریب 12389 لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے، تاہم دیگر 162439 مریضوں کا مختلف ہسپتالز میں علاج کیا جا رہا ہے۔

ان اعداد و شمار سے یہ واضح ہے کہ فعال معاملات کے مقابلے میں صحت مند لوگوں کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوچکی ہے، اس سے یہ بھی واضح ہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے جتنے مریض آئے ہیں، ان میں سے نصف سے زائد مکمل طور بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔

وقت پر کورونا کے مشتبہ معاملات کی جانچ اور ان کو صحیح طریقے سے علاج اس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ملک کی پہلی موبائل آئی لیب (متعدی بیماری تشخیصی لیب) لانچ کی جوکورو نا وائرس کووڈ-19 کے ٹیسٹ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس مشین کو ملک کے ناقابل رسائی، اندرونی اور دور دراز علاقوں میں لگایا کیا جائے گا اور اس کی صلاحیت 25 آرٹی پی سی آر ٹیسٹ اور 300 ایلسا ٹیسٹ روزانہ ہے۔

اس کے علاوہ یہ ٹی بی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کرنے میں بھی قابل ہے اور یہ ٹیسٹ سی جی ایچ ایس کی شرح پر کیے جائیں گے۔ اس مشین کو کووڈ-19 کمان حکمت عملی کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اور جیو ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔

حکومت نے بھی کورو نا وائرس انفیکشن کی جانچ کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی لیبارٹریز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور 699 سرکاری اور 254 نجی شعبے کی لیبارٹریز انفیکشن کی جانچ میں لگی ہیں۔

ملک میں ٹرونیٹ بنیاد لیبارٹریز کی تعداد 340 (325 سرکاری اور 15 نجی) اور سی بی اینٹی ٹی ٹی بنیاد ٹیسٹنگ لیبارٹیز 73 (25 سرکاری اور 48 نجی) ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 165412 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور اب تک ملک میں کل 6249668 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔

Last Updated : Jun 19, 2020, 7:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details