اردو

urdu

کورونا مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ

ملک میں کورونا کے مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ بڑھ کر 37.5 فیصد ہو گئی ہے، اور ابھی تک 22 لاکھ مزید کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

By

Published : May 17, 2020, 9:56 PM IST

Published : May 17, 2020, 9:56 PM IST

کورونا مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ
کورونا مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ

نئی دہلی: مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ بڑھ کر 37.5 فیصد ہو گئی ہے، اور ابھی تک 22 لاکھ مزید کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ مضبوط سیاسی قیادت کے ذریعے جارحانہ اور ابتدائی اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں اور ملک میں کورونا کے معاملے دوگنا ہونے کی جو شرح گزشتہ 14 دنوں میں 11.5 دن تھی وہ اب گزشتہ تین دنوں میں بڑھ کر 13.6 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح اموات کم ہوکر 3.1 فیصد رہ گئی ہے اور کل (ہفتہ) آئی سی یو میں 3.1 فیصد فعال کووڈ۔19 مریض تھے اور وینٹی لیٹر پر 0.45 فیصد اور آکسیجن سپورٹ پر 2.7 فیصد مریض تھے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ اس وقت ملک میں آٹھ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام صوبہ ہیں جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کسی بھی معاملے کی رپورٹ نہیں ہے۔ ان میں انڈمان نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، دادرا اور نگر حویلی، چندی گڑھ، لداخ، میگھالیہ، میزورم اور پڈوچیری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، دمن اور دیو، سکم، ناگالینڈ اور لکش دیپ میں اب تک کورونا کا ایک بھی معاملہ درج نہیں کیا۔
ا

نہوں نے بتایا کہ آج تک ملک میں کورونا کے کل 90927 معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 34109 افراد ٹھیک ہوئے ہیں اور 2872 اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4987 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ 373 سرکاری اور 152 نجی لیبارٹریوں کے ذریعے ملک میں ٹیسٹ صلاحیت بڑھ کر 100000 ٹیسٹ روزانہ ہو گئی ہے۔ اب تک کل 2279324 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، اور کل 90094 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details