ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 31991 متاثرہ افراد نےکورونا وائرس کے انفیکشن سے نجات پائی ہے، جس سے ملک میں کورونا وائرس سے ریکوری کی شرح بڑھ کر 64 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے آج کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑے پیمانے پر پھیلنے سے پہلے متاثرین کی نشاندہی کرنے کے لیے جانچ کی رفتار تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ مرکز میں رکھ کر اور ہسپتال میں داخل کورونا متاثرین کی موثر میڈیکل مینجمنٹ کی وجہ سے ملک میں کوروناوائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 917567 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ لگاتار چوتھا دن ہے جب کوروناوائرس سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 30000 سے زیادہ ہے۔