اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح میں اضافہ

عالمی مہلک وبا کوروناوائرس متاثرین کے صحتمند ہونے کی شرح تقریباً 50 فیصد ہے، جبکہ اس وبا سے اموات کی شرح 2.8 فیصد بتائی جارہی ہے۔

عالمی مہلک وبا کوروناوائرس متاثرین کے صحتمند ہونے کی شرح تقریباً 50 فیصد ہے، جبکہ اس وبا سے اموات کی شرح 2.8 فیصد بتائی جارہی ہے
عالمی مہلک وبا کوروناوائرس متاثرین کے صحتمند ہونے کی شرح تقریباً 50 فیصد ہے، جبکہ اس وبا سے اموات کی شرح 2.8 فیصد بتائی جارہی ہے

By

Published : Jun 14, 2020, 4:04 AM IST

ہفتہ کی شب ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد 3.17 لاکھ کو عبور کرچکی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ فعال کیسز سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

آج ملک میں متاثرین کی شفایابی کی شرح 49.95 فیصد تک جاپہنچی ہے، جبکہ اموات کی شرح صرف 2.86 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ 'کوڈ-19 انڈیا ڈاٹ اوآر جی' کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 317237 کیسز کی تصدیق آج رات تک ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ یہ تعداد صبح کے وقت 308993 تھی، اب تک مجموعی طور پر 157698 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جبکہ اس وبا سے تقریباً 9101 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، مزید 148843 مریض مختلف ہسپتالز میں زیر علاج ہیں۔

عالمی مہلک وبا کوروناوائرس متاثرین کے صحتمند ہونے کی شرح تقریباً 50 فیصد ہے، جبکہ اس وبا سے اموات کی شرح 2.8 فیصد بتائی جارہی ہے

ان اعداد و شمار سے یہ بات واضح ہے کہ 8855 مزید افراد ایکٹیو کیسز سے صحت مند ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد کے معاملہ میں بھارت نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ دنیا بھر کے ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ برطانیہ میں 294402 افراد متاثر ہیں، تاہم 41566 افراد کی اس وبا ست اب تک موت ہوچکی ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے، جہاں اب تک اس وبا سے 2048986 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 114784 افراد فوت ہوچکے ہیں۔

اس کے بعد برازیل (8.28 لاکھ) اور روس (5.10 لاکھ) ہیں، جبکہ سپین میں 2.42 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور 27 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) بھی کورونا مریضوں کی جانچ کے لیے لگاتار اپنی صلاحیت میں اضافہ کررہا ہے اور اس وقت ملک میں کورونا مریضوں کی جانچ کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ 243 لیبارٹریز ییں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اب تک 143737 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور مجموعی طور پر 5507182 کورونا کے ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔

کورونا متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح میں اضافہ

وزیراعظم نریندر مودی نے میٹرو پولیٹن شہروں بالخصوص دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط اور ہمہ گیر منصوبہ بنانے کو کہا ہے۔

مسٹر مودی نے وزارت صحت سے ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کے ساتھ مل کر ایک ہنگامی منصوبہ تیار کرنے کو بھی کہا ہے۔

وزیراعظم نے اگلے ہفتے ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول خطوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ سے قبل ملک بھر میں کورونا وبا کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

میٹنگ میں قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز کی موجودہ اور اگلے دو ماہ کی صورتحال پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے تجویز پیش کی کہ وزیر داخلہ اور وزیر صحت کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر، وزیراعلیٰ اور میونسپل کارپوریشنز کے تمام اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں ہنگامی میٹنگ کرنی چاہیے، تاکہ وہ کورونا وبا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط اور جامع منصوبہ تیار کرسکیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن، وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، ہیلتھ سکریٹری، آئی سی ایم آر کے ڈائرکٹر جنرل اور امپاورڈ گروپز کے کنوینر نے میٹنگ میں شرکت کی۔

مسٹرمودی نے بعد میں ٹوئٹ کیا کہ 'ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے حالات کا جائزہ لیا گیا، ہم نے زیادہ کیسز والے علاقوں میں کیسز سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے روڈ میپ اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details