ملک گیر پیمانے پر پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر 489 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4814 ہوگئی ہے، جو20.52 فیصد ہے۔
اس درمیان قومی دارالحکومت دہلی میں پلازما تھریپی سے کورونا سے متاثر سنگین طور سے بیمار مریضوں کے علاج کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔
گذشتہ کچھ دنوں کے اندرچار مریضوں پر اس کا تجربہ کرکے دیکھا گیا، اس کے ابھی تک کے نتیجے حوصلہ افزا ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بائلری سائنسز (آئی ایل بی ایس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیوکمار سرین کی سربراہی میں یہ تجربہ کیا گیا ہے انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بائلری سائنسز (آئی ایل بی ایس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیوکمار سرین کی سربراہی میں یہ تجربہ کیا گیا ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1752 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 23452 ہوگئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 37 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 723 ہوگئی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ کورونا وبا نے پوری دنیا میں کام کاج کے ڈھنگ کو بدل کر رکھ دیا ہے اوراس نے ہم سب کو زندگی کے ہر شعبہ میں خودانحصاری کا بہت بڑا سبق دیا ہے۔