برس 2020 نے لوگوں کی زندگیوں میں بہت سارے چیلنجز لائے ہیں اور ان میں کوویڈ 19۔ عالمی وبا نے ہماری زندگی ہی نہیں بلکہ ہمارے آس پاس کی ہر چیز کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔
اس کی وجہ سے عوام ذہنی و دماغی پریشانیوں کا شکار ہو گئی ہے، حالیہ اطلاعات کے مطابق پچھلے کچھ مہینوں کے دوران نفسیاتی مشورہ لینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
افسردگی ، اضطراب ، ابسیسیو کمپلسیو ڈس آرڈر (OCD) نشہ آور ادویہ میں اضافے، تنہائی کے احساسات، ناامیدی اور غیر یقینی صورتحال نے بڑی تعداد میں لوگوں کی ذہنی حالت کو متاثر کیا ہے۔
عوام میں بڑھتے نفسیاتی مرض کے پیش نظر ورلڈ فیڈریشن برائے مینٹل ہیلتھ (ڈبلیو ایف ایم ایچ) نے رواں برس کے عالمی ذہنی صحت کے موضوع کے طور پر "گریٹر انویسٹمنٹ - گریٹر ایکسیس ہر کوئی ہر جگہ'' کا آغاز کیا ہے، جو 10 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔
نفسیاتی اکائی "مائنڈ دی مائنڈ " ورلڈ دماغی صحت ہفتہ منانے کے لئے 10 سے 16 اکتوبر 2020 تک آن لائن لیکچرز کا ایک سلسلہ منعقد کررہی ہے۔
رواں برس کے تھیم کے مطابق طبی ماہر نفسیات کا ایک پینل ان کوششوں میں ذہنی صحت کو بڑھانے کے لئے اپنے تجربات اور قیمتی تجاویز کا اشتراک کرے گا۔ یہ سب کے لئے مفت اور قابل رسائی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔