انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے مزید چار لیباریٹریوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
کورونا کی جانچ کے لیے لیباریٹریوں کی تعداد میں اضافہ
ملک بھر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے والی لیباریٹری کی تعداد مستقل طور پر بڑھ کر 1111 ہوگئی ہے۔
ان میں سے سرکاری لیباریٹریوں کی تعداد 795 اور پرائیویٹ لیباریٹریوں کی تعداد 324 ہے۔ ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب 600 (سرکاری: 372 ، پرائیویٹ: 228) ہے جبکہ ٹروانیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 426 (سرکاری: 390 ، پرائیویٹ: 36) ہے اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب 93 (سرکاری: 33 ، پرائیویٹ: 60) ہیں۔ ملک میں سی بی این اے ٹی پر مبنی پرائیویٹ ٹیسٹ لیب کو کم کردیا گیا ہے۔
ان 1119 لیباریٹریوں نے 7 جولائی کو کورونا وائرس کے کل 2،62،679 نمونے ٹیسٹ کیے ہیں، اس طرح ملک میں اب تک مجموعی طور پر 1،04،73،771 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔