اردو

urdu

ملک میں کورونا جانچ لیب کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Sep 24, 2020, 6:09 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1810 ہوگئی ہے اور ان تمام لیبز نے مل کر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1156569 نمونوں کی جانچ کی ہے۔

increase in the number of corona testing labs in the country
ملک میں کورونا جانچ لیب کی تعداد میں اضافہ

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی فہرست میں 24 نام شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں 1082 سرکاری اور 728 پرائیویٹ لیبارٹریز شامل ہیں۔

کورونا وائرس

اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز 918 (سرکاری 478، پرائیوٹ-441) جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز 766 ہیں (گورنمنٹ: 570، پرائیویٹ: 196) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز 125 ہیں (سرکاری: 34، پرائیویٹ: 91) ان 1810 لیبارٹریوں نے 23 ستمبر کو 1156569 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 67436031 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

ملک میں کورونا جانچ لیب کی تعداد میں اضافہ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 86508 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک اس کی زد میں آنے والوں کی تعداد بڑھ کر 57 لاکھ سے تجاوز کرکے 5732518 ہوگئی۔ تاہم 23 ستمبر کو 87374 افراد کے شفایاب ہونے اور 1129 مریضوں کی موت سے انفیکشن کے سرگرم معاملوں میں 1995 کمی کی اطلاع ملی ہے۔ اس وقت پورے ملک میں 966382 کورونا انفیکشن کے فعال معاملے ہیں۔

واضح رہے کہ 23 ​​جنوری تک ملک میں پونے میں صرف ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت تھی جو 23 مارچ کو 160 ہو گئی تھی اور اب ملک بھر میں 1810 لیبارٹریز کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details