اردو

urdu

ETV Bharat / state

منیش سسودیا کی مشکلات میں اضافہ - Manish Sisodia

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تشدد کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف ٹویٹ کرنے کی وجہ سے دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

منیش سسودیا کی مشکلات میں اضافہ
منیش سسودیا کی مشکلات میں اضافہ

By

Published : Feb 24, 2020, 7:55 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:52 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تشدد کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف ٹویٹ پوسٹ کرنے کے معاملے میں دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما منیش سسوديا کو دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے روز کلین چٹ دینے سے انکار کردیا۔

وہیں دوسری جانب دہلی پولیس کمشنر کو اس کیس میں 17 مارچ تک نئی رپورٹ داخل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ وشال اہوجا نے مقدمے کی سماعت کے بعد یہ حکم دیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تشدد کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف ٹوئٹ کرنے کے معاملے میں دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی رہنما کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے

اس کے ساتھ ہی منیش سسودیا کی مشکلوں میں اضافہ ہونے کے بھی اشارے مل رہے ہیں، تاہم عدالت نے پولیس کمشنر سے تازہ رپورٹ داخل کرنے کو کہا ہے، جس کی وجہ سے سسودیا کی پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس مقدمے میں وکیل الكھ آلوک شریواستو نے سسودیا کے ٹوئٹز کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔

مسٹر شریواستو کے مطابق منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ 'بی جے پی انتخابات میں شکست کے خوف سے دہلی میں آگ لگارہی ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی کسی بھی تشدد کے خلاف ہے'۔

واضح رہے کہ شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کے معاملے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احاطے میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details