اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

بھارت میں کورونا کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,301 مریضوں کی صحت میں بہتری آئی ہے، جس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,40,32,671 ہوگئی ہے۔ Corona Recovering Cases in India

ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Oct 3, 2022, 3:26 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,301 مریضوں کی صحت میں بہتری آئی ہے، جس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,40,32,671 ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 3,011 نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4,45,97,498 ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیس 36126 ہیں۔ اور فعال مریضوں کی شرح 0.08 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں کورونا وبا کے باعث 8 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 701 تک پہنچ گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد اور صحت یابی کی شرح 98.73 فیصد ہے۔ Recovering From Corona in India

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

کیرالہ میں کورونا کے 742 متاثرہ کیسوں میں کمی کے بعد ایکٹیو کیس کم ہو کر 9348 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,27,397 ہو گئی ہے اور دو مزید مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 71,192 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 26 معاملات میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2861 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 40,21,912 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 40,284 پر مستحکم ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد 2916 پر آ گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 79,70,989 ہوگئی ہے اور ایک مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 1,48,347 ہوگئی ہے۔ آسام میں کووڈ-19 انفیکشن کے سات کیس بڑھ کر 2710 ہو گئے ہیں اور اب تک 734909 لوگ اس وبا سے نجات پا چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8035 ہو گئی ہے۔

قومی راجدھانی میں کورونا کے پانچ متاثرین کی تعداد کم ہو کر 374 رہ گئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19,76,661 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 26,502 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں بھی 51 کیس کم ہونے سے متاثرین کی تعداد 5415 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 35,40,640 پر مستحکم رہی۔ اسی مدت میں مرنے والوں کی تعداد 38047 پر مستحکم ہے۔ راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 42 معاملات میں کمی کے بعد اب ریاست میں ان کی تعداد 364 ہو گئی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1303,234 رہ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9641 پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Vaccination Campaign کووڈ کی ٹیکہ کاری مہم میں 218.77 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے 64 کیس کم ہو کر 3052 پر آ گئے ہیں اور اب تک 20,90,393 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور اسی عرصے میں ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 21508 ہوگئی ہے۔ اتر پردیش میں کورونا کے پانچ کیس کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب ریاست میں مریضوں کی مجموعی تعداد 467 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 21,02,217 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 23,622 پر برقرار ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details