نئی دہلی: دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے 1257 نئے معاملے سامنے آنے اور 727 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے وبا کے تعلق سے تشویش بڑھ گئی ہے۔ ساتھ ہی منگل کے روز مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں بھی جزوی کمی درج کی گئی۔
دہلی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1257 نئے معاملوں سے کل متاثرین کی تعداد 147391 پر پہنچ گئی۔ پیر کو محض 707 نئے معاملے درج کئے گئے تھے۔
اس دوران 727 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 132384 ہوگئی۔ ملک بھر میں دہلی کا شمار ریکوری والے سب سے زیادہ ریاستوں میں ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران ریکوری شرح میں جزوی کمی درج کی گئی۔دہلی کی شفایابی شرح گزشتہ دنوں بڑھ کر 90.09 فیصد پر آگئی تھی جو آج کم ہوکر 89.81 فیصد پر آگئی۔