اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافہ - بھارت میں کورونا کے نئے کیسز

بھارت میں کورونا وبا کے انفیکشن کے 4,858 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,45,39,046 تک پہنچ گئی۔ اسی عرصے میں مزید 10 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 5,28,355 ہو گئی ہے۔ New corona cases in India

ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافہ
ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافہ

By

Published : Sep 19, 2022, 2:02 PM IST

نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کورونا کے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے معاملات میں کمی دیکھی گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 216.70 ویکسین دی گئی ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک میں کورونا وبا کے انفیکشن کے 4,858 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,45,39,046 تک پہنچ گئی۔ اسی عرصے میں مزید 10 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 5,28,355 ہو گئی ہے۔ Total corona cases in India

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 105 ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد ان کی تعداد 48027 ہو گئی ہے جب کہ اسی عرصے میں ان کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 39 لاکھ 62 ہزار 664 ہو گئی ہے۔ 4735 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہوگئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.11 فیصد، یومیہ انفیکشن کی شرح 2.76 فیصد اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر مستحکم ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,75,935 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی کل تعداد 89.17 کروڑ ہو گئی ہے۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 516 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 15755 ہو گئی ہے اور کورونا کی وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6699341 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 70998 پر مستحکم ہے۔

جبکہ اسی عرصے کے دوران مہاراشٹر میں کورونا کے 22 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد 4540 رہ گئی ہے اور اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد 7962692 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے تین مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148310 ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال میں 78 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 2283 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2087285 ہو گئی ہے۔ اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 21489 ہو گئی ہے۔

دریں اثنا، تمل ناڈو میں کورونا کے 61 ایکٹیو کیسز بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 4926 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3533848 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38040 پر مستحکم ہے۔ کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 3746 ہو گئی ہے اور اب تک 4017441 لوگ اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ ریاست میں مہلک وائرس کے انفیکشن سے دو اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40276 ہو گئی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں کورونا کے معاملوں میں 27 کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 518 ہو گئی ہے اور اب تک 1,71,403 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 1970 پر مستحکم ہے۔ راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کے دو فعال کیسوں کی کمی کی وجہ سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 514 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میں اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 19,75,439 ہو گئی ہے اور ایک اور مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 26,499 ہو گئی ہے۔

اڈیشہ میں 202 کورونا ایکٹیو کیسز کی کمی کے باعث ان کی کل تعداد 1481 پررہ گئی ہے اور اب تک 13,21,126 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 9186 پر مستحکم ہے۔ آسام میں 98 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 2710 پر ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 734561 ہو گئی ہے، جب کہ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 8034 پر مستحکم ہے۔

اس کے علاوہ گجرات میں 12 کورونا ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 1226 ہو گئی ہے۔ اس دوران 162 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 12 لاکھ 61 ہزار 175 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 11027 پر مستحکم ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا کے 38 کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 1193 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 13,01,477 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 9633 تک پہنچ گئی ہے۔ بہار میں کورونا انفیکشن کے 30 ایکٹو کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 410 پررہ گئی ہے۔ جبکہ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 837349 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 12,300 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم میں 216.17 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

پنجاب میں کورونا کے 10 کیسز کے اضافے کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 341 ہو گئی ہے اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 63 ہزار 377 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 17910 ہے۔ آندھرا پردیش میں 13 کورونا ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 314 ہو گئی ہے اور اب تک 23,22,864 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 14733 پر مستحکم ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details