اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Coronavirus Update ملک کی پانچ ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ

ملک کی پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ Increase in Corona active cases in India

ملک کی پانچ ریاستوں میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ
ملک کی پانچ ریاستوں میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ

By

Published : Sep 4, 2022, 2:12 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن (کووڈ-19) کے 6168 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 44442,507 ہو گئی ہے اور یومیہ انفیکشن کی شرح 1.94 فیصد ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 212.75 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اسی عرصے میں کورونا وبا کی وجہ سے 19 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 527932 تک پہنچ گئی ہے۔ Increase in Corona active cases in India

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9,685 افراد نے کورونا سے نجات پائی۔ اب تک کل 4,38,55,365 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.68 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.13 فیصد ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,18,642 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.64 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

کیرالہ میں 314 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 9562 ہو گئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6677023 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 70834 ہو گئی ہے۔ اس مدت کے دوران، مغربی بنگال میں فعال کیسوں کی کل تعداد 107 میں کمی کے باعث 2418 تک پہنچ گئی۔ ریاست میں اب تک 2083374 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 21468 ہے۔

اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جس سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 1625 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1317042 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 9177 ہو گئی ہے۔ راجستھان میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں 167 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے فعال کیسوں کی کل تعداد کم ہو کر 2494 ہو گئی ہے۔ اب تک ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1296992 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں ایک بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 9627 ہے۔

مہاراشٹر میں، 503 ایکٹو کیسز کم ہو کر 8694 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7946694 ہو گئی ہے۔ اس دوران مرنے والوں کی تعداد 148261 ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں کورونا ایکٹیو کیسز 165 کم ہو کر 1292 رہ گئے ہیں اور اب تک 1972654 لوگ کورونا کی وبا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ اس وبا سے مزید تین مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 26477 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں 152 ایکٹیو کیسز بڑھ کر 5203 ہو گئے ہیں اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4008698 ہو گئی ہے جبکہ جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 40245 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں کورونا کے 22 ایکٹو کیسز میں کمی کے باعث ان کی تعداد 5034رہ گئی ہے اور اب تک 3527027 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ اس دوران جان گنوانے والوں کی تعداد 38036 پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Vaccine Update India حالات کے معمول پر آنے کی وجہ سے کووڈ ویکسینیشن کی رفتار سست

تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 104 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں جس سے ان کی کل تعداد 1189 رہ گئی ہے۔ اس دوران 255 افراد کے صحت یاب ہونے سے اس مرض سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 829665 تک پہنچ گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 4111 ہے۔ ہریانہ میں 113 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 1072 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 272 افراد کی شفایابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1040972 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 10686 تک پہنچ گئی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details