اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pre-Engineered Composite Football Stadium بھارت کے سب سے بڑے پری انجینئرڈ کمپوزٹ فٹ بال اسٹیڈیم کا افتتاح

میگھالیہ میں ویسٹ گارو ہلز کے ضلع ہیڈکوارٹر میں ملک کے سب سے بڑے 'پری انجینئرڈ کمپوزٹ فٹ بال اسٹیڈیم' پی اے سنگما اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ Football Stadium in Meghalaya

By

Published : Dec 17, 2022, 12:45 PM IST

بھارت کے سب سے بڑے پری انجینئرڈ کمپوزٹ فٹ بال اسٹیڈیم کا افتتاح
بھارت کے سب سے بڑے پری انجینئرڈ کمپوزٹ فٹ بال اسٹیڈیم کا افتتاح

تورا: میگھالیہ میں ویسٹ گارو ہلز کے ضلع ہیڈکوارٹر میں ملک کے سب سے بڑے 'پری انجینئرڈ کمپوزٹ فٹ بال اسٹیڈیم' پی اے سنگما اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ریاست کے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے محکمے کے ایک اہلکار نے ہفتہ کو بتایا کہ ملک کا سب سے بڑا پری انجینئرڈ کمپوزٹ فٹ بال اسٹیڈیم ٹیکنالوجی کا ایک انوکھا امتزاج ہے۔ اس میں نو ہزار 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما نے کہا، ’’ہمیں امید ہے کہ پی اے سنگما اسپورٹس کمپلیکس آنے والے برسوں میں ہماری ریاست اور ہمارے ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے ہمارے طویل مدتی وژن میں شامل ہوگا۔ ہم اس سنگ میل کو اپنے لوگوں، اپنے نوجوانوں اور اپنے بچوں کے لیے وقف کرتے ہیں۔ Pre Engineered Composite Football Stadium

سنگما نے کہا کہ “یہ گارو ہلز کے سب سے قد آور لیڈروں میں سے ایک مرحوم پی اے سنگما کو عاجزانہ خراج عقیدت ہے۔ ساتھ ہی یہ حکومت کے لیے ایک بڑی حصولیابی ہے۔ یہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے ذاتی سنگ میل ہے اور ہم اپنی ریاست کے اس عظیم رہنما کے وژن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسپورٹس کمپلیکس میں دیگر سہولیات بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ پورا کمپلیکس 17 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اسے 127.7 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey World Cup 2023 ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری میں کروڑوں روپے خرچ

افسر نے بتایا کہ جمنازیم، سوئمنگ پول، ٹیبل ٹینس ہال، اسکواش کورٹ اور بیڈمنٹن کورٹ کے ساتھ انڈور اسٹیڈیم کا دسمبر 2023 تک افتتاح کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم میں یہ اپ گریڈ حکومت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے کا حصہ ہے، جس میں 318 نچلی سطح پر کھیلوں کی سہولیات، جے این اسپورٹس کمپلیکس کی تزئین و آرائش، واہیازیر اسٹیڈیم کی تعمیر اور مشرقی خاصی ہلز ضلع کے جونگکشا گاؤں میں ایک انڈور اسٹیڈیم شامل ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details