اردو

urdu

ETV Bharat / state

M F Hussain Art Gallery at Jamia Millia Islamia:جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آرٹ نمائش کا افتتاح - آرٹ نمائش کا افتتاح

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے فیکلٹی آف فائن آرٹس کی اب تک ہوئی کامیابی اور اس شعبہ کی مقبولیت کی ستائش کی،انہوں نے کہا کہ اب یہاں کے سابق طلباء کی بھی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کی اپنے ادارہ جہاں سے انھوں نے تعلیم حاصل کی ہے اس کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور موجودہ طلباء کے لئے ایک رول ماڈل بنیں ۔ Artist Shah Abul Faiz from Jamia Millia Islamia Displays his New Series of Paintings

آرٹ نمائش کا افتتاح
آرٹ نمائش کا افتتاح

By

Published : May 8, 2022, 8:38 AM IST

نئی دہلی: ملک ’آزادی کا امرت مہوتسوـ‘ کا جشن منا رہا ئے، اس سلسلے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ پینٹنگ کی جانب سے 1980 کے بعد وجود میں آئے فیکلٹی آف فائن آرٹ کے پینٹنگ سبجکٹ میں پاس ہوئے سابق طلبااور اساتذہ کے کام کو لے کر ایک آرٹ نمائش ایم ایف حسین آرٹ گیلری جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آغاز کیا، جو17 مئی2022 تک عوام کے لئے کھلی رہے گی۔ اس نمائش کے اسپانسر پنجاب کیسری، جالندھر گروپ ہے۔ Artist Shah Abul Faiz from Jamia Millia Islamia Displays his New Series of Paintings
نمائش میں مہماں خصوصی کے طو رپرجامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اور اعزازی مہمان معروف فنکار راجیش مہرانے شرکت کی۔ صدارتی خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے فیکلٹی آف فائن آرٹس کی اب تک ہوئی کامیابی اور اس شعبہ کی مقبولیت کی ستائش کی ۔

انہوں نے کہا کہ اب یہاں کے سابق طلباء کی بھی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کی اپنے ادارہ جہاں سے انھوں نے تعلیم حاصل کی ہے اس کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور موجودہ طلباء کے لئے ایک رول ماڈل بنیں ۔

پروگرام کے کوآرڈینیٹر شاہ ابوالفیض، جو خود ایک مشہورمصور ہیں،انہوںنے پہلے بھی کئی موقع پر جامعہ کے فیکلٹی آف فائن آرٹ کی نمائندگی کی اور اپنی بہترین پورٹریٹ کے فن سے جانے جاتے رہے ہیں۔ اس بار انھوں نے ملک کی جمہوریت کس سمت میں جارہی ہے اس موضوع کوعلامہ اقبال کی مشہور نظم ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا۔ ہم بلبل ہیں اسکی یہ گلستان ہمارا‘ کوکینوس پر اتارا۔

مزید پڑھیں:Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دو ریسرچ اسکالرز ڈی ایس ٹی۔اے ڈبلیو ایس اے آر ایوا ڈ کے لیے منتخب

شاہ فیض نے پینٹنگ کے ذریعہ سےیہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ ملک میں کچھ بھی ہوقومی یک جہتی پر کوئی فرق نہیں پڑسکتا، تنوع میں اتحاد اس کی خوب صورتی رہی ہے، جو ہمیشہ قائم رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details