اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت جمہوری ملک ہے: بابا رام دیو - reaction on ayodhya verdict

یوگ گرو بابا رام دیو نے انڈیا ایکسپو مارٹ میں جاری ایک تقریب کے تیسرے دن یوگ ساترا کے دوران کہا کہ رام، اللہ یا مذہب کے نام پر، افواہوں اور بدنما چیزوں کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

یوگ گرو بابا رام دیو

By

Published : Nov 9, 2019, 10:46 PM IST

ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کو اور دنیا کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ یہاں سب آئین کی پیروی کرتے ہیں۔ محبت اور پیار کے ساتھ رہتے ہیں۔ کیوں کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔

اس دوران، تقریباً 25 ہزار افراد نے یوگا کے مختلف آسن کیے۔ ملک و بیرون ملک کے نمائندوں، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور مقامی لوگوں نے ان میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اب رام مندر بن جانا چاہیے، کیونکہ اس کی تعمیر کی اجازت عدالت سے مل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رام راجیہ ہمارے طرز عمل سے ملک میں آئے گا۔ آپس میں کوئی جھگڑا نہیں ہوتا۔ اگر کوئی کرتا ہے تو اسے روکیں۔ اس ملک سے امن ختم ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سوامی رام دیو نے آئوریگا ایکسپو کے دوران کہا کہ اس یوگا سیشن کے ساتھ میلہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر یوگا کی شناخت قائم ہوئی ہے۔ امکان ہے کہ آنے والے وقت میں یوگا اولمپکس کا حصہ بھی بن جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details