اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی پولیس ہیلپ لائن نمبر پر24 گھنٹوں میں 1142 کال موصول

لاک ڈاؤن سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے دہلی پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 23469526 -011جاری کیا گیا ہے، جس پر گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1142 کالز موصول ہوئی ہیں۔

By

Published : Apr 1, 2020, 10:19 AM IST

دہلی پولیس ہیلپ لائن نمبر پر پچھلے 24 گھنٹوں میں 1142 کال موصول
دہلی پولیس ہیلپ لائن نمبر پر پچھلے 24 گھنٹوں میں 1142 کال موصول

دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے دہلی پولیس کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 23469526 جاری کیا ہے

جس پر دہلی پولیس کو اب تک 7230 کال موصول ہوئی ہیں۔ اگر آپ گزشتہ 24 گھنٹوں کے بارے میں بات کریں تو،اس دوران اس ہیلپ لائن نمبر پر کل 1142 فون کالز موصول ہوئی ہیں۔

دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیلپ لائن نمبر پر 205 کال دہلی کے باہر سے متعلق تھیں، جو متعلقہ ریاستوں کے ہیلپ لائن نمبر پر بھیجی گئیں ہیں۔ 61 کال نان فوڈ نو پیسہ سے متعلق تھے جو براہ راست مختلف این جی اوز کو اپنے پتے پر ریلیف کے لئے بھیجا گیا ہے۔

17 کالز میڈیکل ایشوز پر مبنی تھیں جنہیں مناسب مشورے کے ذریعے حل کیا گیا تھا۔

وہیں 648 کال کا تعلق موومنٹ پاس سے تھا جس میں فون کرنے والوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنے علاقے کے ایڈیشنل ڈی سی پی آفس سے رابطہ کریں۔

دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران دہلی کے تمام اضلاع میں 400 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے فوڈ ڈیلیوری نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔

اس کے ذریعے دہلی میں 250 مقامات پر 1 لاکھ 72 ہزار 584 افراد کو کھانا دیا گیا ہے۔ تو وہیں 1 ہزار 810 افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details