اردو

urdu

ETV Bharat / state

Girl killed in Chandigarh یک طرفہ محبت میں لڑکی کا قتل - چندی گڑھ پولیس

چندی گڑھ میں یک طرفہ محبت میں ایک نوجوان نے ایک ہندو لڑکی کا قتل کردیا۔ Lover killed the Girl in Chandigarh

یک طرفہ محبت میں لڑکی کا قتل
یک طرفہ محبت میں لڑکی کا قتل

By

Published : Nov 23, 2022, 9:58 AM IST

Updated : Nov 23, 2022, 10:43 AM IST

چندی گڑھ: ریاست پنجاب کے چندی گڑھ کے سیکٹر 45 بُڑیل میں یک طرفہ محبت میں ایک غیر مسلم لڑکی کا قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کو قتل کرنے والے نوجوان کا تعلق بہار کے مدھوبنی ضلع میں واقع بیلہ گاؤں سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے نوجوان کو سیکٹر 43 بس اسٹینڈ کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔ لڑکی اور لڑکا دونوں بڑیل میں آمنے سامنے کرائے کے مکان میں رہتے ہیں، دونوں کی ملاقات بڑیل میں ہی ہوئی تھی تب سے دونوں ایک دوسرے سے بات چیت کرنے لگے۔ اس کے بعد جب لڑکی کو معلوم ہوا کہ لڑکا شادی شدہ ہے اس نے لڑکے سے بات کرنا بند کردیا۔ Lover killed the Girl in Chandigarh

یک طرفہ محبت میں لڑکی کا قتل

متوفی لڑکی کی ماں گھر کی صفائی کا کام کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتی ہے اور لڑکی کے والد اتر پردیش میں اپنے آبائی گاؤں میں رہتے ہیں۔ لڑکی کا بھائی جو کہ چھٹی جماعت کا طالب علم ہے، 19 نومبر کو صبح گھر سے نکلا تھا۔ دوپہر کو واپسی پر اس نے اپنے کرائے کے مکان کا مین دروازہ کھولا تب اس نے دیکھا کہ اس کی بہن بیڈ پر بے ہوش پڑی تھی۔ بیٹے کی اطلاع پر لڑکی کی ماں گھر پہنچی اور اس نے پڑوسیوں کو بلایا، جنہوں نے لڑکی کو گورنمنٹ ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال سیکٹر 16 لے گئے، جہاں لڑکی کو مردہ قرار دیا گیا۔

ملزم ہوٹل میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کے طور پر ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا جبکہ متوفی سرکاری اسکول میں 12ویں جماعت کی طالبہ تھی۔ الزام ہے کہ ملزم نے لڑکی کو یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور وہ گزشتہ چند ماہ سے متوفی لڑکی کے ساتھ تعلقات کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہا تھا۔ چندی گڑھ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ یک طرفہ محبت کا معاملہ لگتا ہے اور اسی زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس اس زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے کہ قتل سے پہلے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی تو نہیں کی گئی۔ Lover killed the Girl in Chandigarh

پولیس کے مطابق متوفی لڑکی کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ شارق نامی نوجوان کچھ دنوں سے لڑکی کے ساتھ تعلقات بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا تاہم لڑکی کو معلوم ہوا کہ شارق پہلے سے شادی شدہ ہے اس لیے وہ اس سے دوری بنائے رکھنا چاہتی تھی۔ ملزم جس جگہ کرائے کے مکان میں رہتا ہے، وہ مکان بھی دو ماہ قبل لڑکی کی والدہ کے اعتراض پر مکان مالک نے خالی کروادیا تھا۔ مکان مالک کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی کی بنیاد پر شارق کی شناخت کی اور سی سی ٹی وی میں معلوم ہوا کہ ملزم تقریباً 1 گھنٹے تک لڑکی کے گھر میں موجود رہا اور پھر فرار ہوگیا۔ بعد میں لڑکی کے اہل خانہ کو معلوم ہوا کہ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ Lover killed the Girl in Chandigarh

یہ بھی پڑھیں :Marrying With a Girl by Becoming Sikh لڑکی کا 'شوہر' پر سکھ بن کر دھوکے سے شادی کرنے اور مذہب تبدیل کرنے کا الزام

Last Updated : Nov 23, 2022, 10:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details