راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ''ایک طرف ملک کے پرم ویر ہیں اور دوسری طرف وزیر اعظم کا غرور اور تاناشاہی ہے۔ کیا 'نئے بھارت' میں صرف دوستوں کی ہی سنوائی ہوگی، ملک کے ویروں (بہاردر جوانوں) کی نہیں؟'' اس کے ساتھ انہوں نے پرم ویر چکر جیتنے والے بانا سنگھ کے بیان پر مشتمل ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مودی کی اگنی پتھ اسکیم فوج کو برباد کر دے گی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بھی اگنی پتھ کے بارے میں ٹویٹ کیا اور کہا کہ ایسے فیصلے دہلی کے تخت سے بغیر سوچے سمجھے لیے جاتے ہیں- ملک اور نوجوانوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔
جے رام رمیش نے ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا کہ دو سالوں میں فوج میں شامل ہونے کے لیے 50,000 نوجوانوں کی محنت پر پانی پھر گیا۔ اس نے جو امتحان پاس کیا، اس کا اب کوئی مطلب نہیں ہے اور اگنی پتھ کی وجہ سے تمام امتحانات منسوخ ہو چکے ہیں۔