اردو

urdu

ETV Bharat / state

عمران حسین دہلی کابینہ میں سب سے کم عمر - وزیر اعلیٰ حلف برداری تقریب

دہلی کی نوتشکیل شدہ کابینہ میں بلیماران سے رکن اسمبلی اور کیجریوال حکومت کے وزیر عمران حسین سب سے نوجوان چہرے ہیں۔

عمران حسین دہلی کابینہ میں سب سے کم عمر
عمران حسین دہلی کابینہ میں سب سے کم عمر

By

Published : Feb 16, 2020, 7:35 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:25 PM IST

کیجروال کی زیر قیادت میں بنی کابینہ کی اوسط عمر 47 سال ہے،ساتھ میں سے ایک وزیر کی عمر چالیس سے کم ہے۔ تین وزیر 40 سے زیادہ اور تین 50 سے زیادہ عمر کے ہیں۔

دہلی میں ساتویں اسمبلی انتخابات کے لیے آٹھ فروری کو انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے نتائج کا اعلان 11 فروری کو ہوا۔ سب سے زیادہ عام آدمی پارٹی کو 62 سیٹیں ملی تھی جبکہ بھارتی جنتا پارٹی آٹھ سیٹوں پر اور کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں مل پائی تھی۔

نئی دہلی کی کابینہ نے اتوار کے روز اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں وزیر اعلی اروند کیجریوال، منیش سسودیا، گوپال رائے، ستیندر جین ،عمران حسین، راجندر پال گوتم اور کیلاش گہلوت شامل ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عمر 51 برس ہے، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عمر 47 ہے۔ گوپال رائے کی عمر 44 برس ستیندر جین کی عمر 55 برس وہیں، عمران حسین 38 برس کے ہیں جبکہ راجندر پال گوتم 51 برس اور کیلاش گہلوت 45 سال کے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات میں 70 امیدوار اپنے قسمت آزمانے کے لیے میدان میں اترتے ہیں، جب حکومت بنتی ہے دہلی حکومت میں محض سات وزراء کا ہی انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details