اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی تشدد کے لیے امت شاہ ذمہ دار، استعفی دیں' - دہلی تشدد کے لیے امیت شاہ ذمہ دار، استعفی دیں

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے دہلی میں ہوئے تشدد کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے استعفی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت کو دہلی میں امن بحال کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے چاہیے۔

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے دہلی میں ہوئے تشدد کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے استعفی کا مطالبہ کیا
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے دہلی میں ہوئے تشدد کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے استعفی کا مطالبہ کیا

By

Published : Feb 26, 2020, 9:08 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:32 PM IST

سونیا گاندھی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ دلی میں سیکورٹی انتظامات باعث تشویش ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ متاثرہ علاقوں میں وقت رہتے پولیس تعیناتی نہیں کی گئی، جس سے کئی لوگوں کو جان گنوانی پڑی اور املاک کو زبردست نقصان پہنچا۔

انہوں نے متاثرہ علاقوں میں پولیس تعیناتی کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے کا الزام لگایا۔

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے دہلی میں ہوئے تشدد کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے استعفی کا مطالبہ کیا

کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں نے اشتعال انگیز بیان دے کر لوگوں کو مشتعل کیا اور فساد کا ماحول پیدا کیا اور اس کی سازش رچی۔

انہوں نے کہا کہ فساد کے حالات بنانے سے قبل بی جے پی کے رہنماؤں نے ڈر اور خوف کا ماحول بنایا۔ حکومت کو ان لوگوں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ امیت شاہ دلی تشدد کے لیے راست طور پر ذمہ دار ہیں اور انہیں اپنے عہدے سے استعفی دینا چاہیے۔

دہلی تشدد: پرینکا نے امن قائم رکھنے کی اپیل کی

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details