آئی آئی ٹی دہلی کے طلباء نے ایک اینٹی مائکروبیل ماسک تیار کیا ہے جس میں تین پرت کے فلٹر تیار کیا گیا ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ سستی قیمت پر نہ صرف بیکٹیریا اور وائرس سے بچائے گا بلکہ پسینے، مٹی، گرد اور نمی سے بھی راحت دے گا۔
وہیں اسے بنانے والے طالب علم سورج پونیا نے بتایا کہ 'اس عالمی وبا کے دوران ماسک لگاکر باہر نکلنا لازمی کردیا گیا ہے تاکہ انفیکشن کا خطرہ نہ ہو، لیکن تمام ماسک وائرس کو روکنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'وائرس اور بیکٹیریا عام طور پر کم قیمت والے روئی کے ماسک میں پھنس جاتے ہیں، جبکہ این 95 جیسے ماسک اتنے مہنگے ہوتے ہیں کہ ان کو خریدنا سب کے بس کی بات نہیں ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں انہوں نے حفاظت کے تمام معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسک بنایا ہے، جو سستی قیمت پر بہتر تحفظ دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔