اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی آئی ٹی دہلی: آتم نربھر بھارت کی سمت میں پہل - ریسرچ و تحقیق

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ کچھ برسوں میں ریسرچ و تحقیق کے کام پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں اور اسٹارٹ اپ شروع کرنے کے سمت میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔

iit delhi
iit delhi

By

Published : Jun 10, 2020, 2:19 PM IST

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی نے ’آتم نربھر بھارت نرمان‘ (خود انحصار ہندوستان کی تعمیر) کی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ سال سے 200 تحقیقی کاموں کو پیٹنٹ کرانے کا ہدف رکھا ہے۔

آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائریکٹر رام گوپال راؤ نے بتایا 'ہمارے انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ کچھ برسوں میں ریسرچ و تحقیق کے کام پر 350 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں اور اسٹارٹ اپ شروع کرنے کے سمت میں سب سے قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے'۔

انہوں نے کہا 'اس سال تک ہم تحقیق و ریسرچ کے کاموں کے لئے 150 پیٹنٹ کراتے تھے لیکن اگلے سال سے ہم نے 200 پیٹنٹ حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے'۔

مسٹرراؤ نے یہ بھی کہا 'آج انسٹی ٹیوٹ کا ہر دوسرا طالب علم کاروباری شخصیت بننے اور اسٹارٹ اپ کھولنے کی سمت میں کام کر رہا ہے اور انسٹی ٹیوٹ نے 200 صنعتوں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
رکن اسمبلی کی کورونا سےموت
بھارت۔ چین سرحدی تنازع: وزیر اعظم کی خاموشی پر راہل کا سوال

انہوں نے کہا 'ہم نے ملک میں کورونا بحران کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پی پی ای کٹس، ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر سامان کی ایک بڑی تعداد تیار کی ہے اور ابھی بھی اس سمت میں کام جاری ہے۔ ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے اور اس کا حل تلاش کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے ’انّت بھارت ابھیان‘ (بلند بھارت مہم) میں بھی ایک بڑا کردار ادا کیا اور اس طرح خود انحصار بھارت کی جانب ایک اہم قدم اٹھایاہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details