اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی ایچ جی ایف دہلی میلہ، کل سے شروع ہوگا - delhi news

فزیکل شکل میں کاروبار کی واپسی دنیا کے مشہور IHGF دہلی میلے کا 52 واں ایڈیشن کل سے شروع ہونے جارہا ہے۔ سعودی عرب،کویت،فلسطین،قطر، مصر سمیت 90 ممالک اس میں شرکت کریں گے۔

آئی ایچ جی ایف دہلی میلہ، کل سے شروع ہوگا
آئی ایچ جی ایف دہلی میلہ، کل سے شروع ہوگا

By

Published : Oct 27, 2021, 9:31 PM IST

دنیا کے سب سے بڑے دستکاری میلے یعنی IHGF دہلی میلے کا 52 واں ایڈیشن 28 اکتوبر 2021 کو انڈیا ایکسپو سینٹر اینڈ مارٹ، گریٹر نوئیڈا میں بیرون ملک مقیم خریداروں، خرید و فروخت کنسلٹنٹس کے ساتھ ساتھ بڑے گھریلو خریداروں کے لئے شروع ہو گا۔

ای پی سی ایچ کے چیئرمین راج کمار ملہوترا نے بتایا کہ 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس چہار روزہ عظیم الشان ایونٹ میں ملک بھر سے 1,500 سے زیادہ بھارتی دستکاری برآمد کنندگان اپنے ہوم، طرز زندگی(لائف اسٹائل)، فیشن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش کریں گے۔

آئی ایچ جی ایف دہلی میلہ، کل سے شروع ہوگا

انہوں نے بتایا کہ آئی ایچ جی ایف دہلی میلہ آٹم 2021 اپنی نوعیت کا ایک انوکھا میلہ ہے اور اس ایڈیشن کے لیے 2000 سے زیادہ پروڈکٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں 12 پروڈکٹ کیٹیگریز میں 300 سے زیادہ تیار کردہ ڈیزائنز شامل ہیں-

گھریلو سامان، گھر کی فرنشننگ، فرنیچر، تحفے اور سجاوٹ، لیمپ اور لائٹنگ، کرسمس اور تہوار کی سجاوٹ، فیشن زیورات اور ایکسسرییز ، اسپا اینڈ ویلنیس، قالین اور باتھ روم ایکسسریز، گارڈن ایکسسریز، تعلیمی کھلونے اور گیمس، ہاتھ سے بنے کاغذ کی مصنوعات اور اسٹیشنری، چمڑے کے بیگ۔ میلے کے دوران مارٹ کے احاطے کے 8 ہالز اور 900 مستقل شو رومز میں 650 سے زائد نمائش کنندگان موجود ہوں گے

یہ بھی پڑھیں:دہلی: حضرت نصیرالدین جنہوں نے پانی سے چراغ روشن کیا

ڈاکٹر راکیش کمار، ڈائرکٹر جنرل، ای پی سی ایچ نے کہا کہ پچھلے 18 مہینے بہت مشکل وقت رہے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے فزیکل میلوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے اور اس نے ای پی سی ایچ کو اس عرصے کے دوران ایک متبادل مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرنے پر مجبور کیا ہے اور اس طرح آئی ایچ جی ایف دہلی میلے کے تین ایڈیشنز، 49ویں، 50ویں اور 51ویں، کا انعقاد ورچوئل میڈیم کے ذریعے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے دنیا معمول پر آ رہی ہے اور ویکسینیشن مہم زوروں پر ہے، ای پی سی ایچ ایک بار پھر فزیکلی طور پر 28-31 اکتوبر 2021 کو انڈیا ایکسپو مارٹ اینڈ سنٹر، گریٹر نوئیڈا، این سی آر میں 52 ویں آئی ایچ جی ایف دہلی میلے کا انعقاد کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ EPCH اس میلے کا انعقاد تمام حفاظتی پروٹوکولز اور SOPs کے ساتھ کر رہا ہے جو WHO اور حکومت ہند کی طرف سے B2B تجارتی نمائشوں کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔شو میں آنے والوں میں دنیا بھر سے بیرون ملک مقیم خریدار شامل ہیں جن میں ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، چین اسٹورز، ڈپارٹمنٹ اسٹورز، ریٹیلرز، میل آرڈر کمپنیاں، برانڈ کے مالکان، بائینگ ہاوس اور ڈیزائنرز شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details