اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی جی آئی ہوائی اڈہ ملک کا پہلا 'سنگل یوز پلاسٹک فری' ہوائی اڈہ

ستمبر 2018 میں عالمی یوم ماحولیات کے 'بیٹ پلاسٹک آلودگی' کے موقع پر ہوائی اڈے کو پلاسٹک سے پاک بنانے کا عزم کیا گیا تھا۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈہ ملک کا پہلا 'سنگل یوز پلاسٹک فری ' ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔

آئی جی آئی ہوائی اڈہ ملک کا پہلا 'سنگل یوز  پلاسٹک فری' ہوائی اڈہ
آئی جی آئی ہوائی اڈہ ملک کا پہلا 'سنگل یوز پلاسٹک فری' ہوائی اڈہ

By

Published : Feb 18, 2020, 8:34 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:53 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کا آئی جی آئی ہوائی اڈہ ملک کا واحد ائر پورٹ بن گیا ہے جو 'سنگل یوز پلاسٹک فری' ہے۔

دراصل ستمبر 2018 میں عالمی یوم ماحولیات کے 'بیٹ پلاسٹک آلودگی' کے موقع پر ہوائی اڈے کو پلاسٹک سے پاک بنانے کا عزم کیا گیا تھا۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈہ ملک کا پہلا 'سنگل یوز پلاسٹک فری ' ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔

آئی جی آئی ہوائی اڈہ ملک کا پہلا 'سنگل یوز پلاسٹک فری' ہوائی اڈہ

کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (آئی ٹی سی سنٹر آف ایکسی لینس فار پائیدار ترقی) کے مطابق' آئی جی آئی ہوائی اڈے کے ذریعے شروع کیا گیا ' سنگل یوز پلاسٹک فری' کی مہم کو ائرپورٹ کے احاطے میں کامیابی کے ساتھ چلایا گیا ہے۔'

آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 45 پلاسٹک کی مصنوعات کو تبدیل کر کے اکو فرینڈلی مصنوعات کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ ستمبر 2018 میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر 'بیٹ پلاسٹک آلودگی' کے تھیم کے ساتھ آئی جی آئی ائرپورٹ پہلا ایسا ائر پورٹ بن گیا ہے جس نے 'سنگل یوز پلاسٹک' سے پاک رہنے کا عہد لیا ہے۔

اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جی ایم آر کی سربراہی میں دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے توسط سے دہلی ائیرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ میں 4 بین سسٹم لگائے گئے تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details