کجریوال نے لکشمی نگر، رٹھالہ، وشواس نگر اسمبلی حلقوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہے لیکن بی جے پی والے انہیں دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر دہلی کے لوگ انہیں اپنا بیٹا مانتے ہیں تو انہیں ووٹ دیں اور اگر انہیں وہ دہشت گرد لگتے ہیں تو وہ بی جے پی کو ووٹ دیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں رہ رہے بیشتر کرایہ داروں کو عدم معلومات کے سبب 200 یونٹ مفت بجلی کا فائدہ نہیں مل رہا ہے جبکہ کرایہ دار بھی وزیر اعلی كرایہ دار بجلی میٹر منصوبہ کے تحت اپنا میٹر لگوا سکتے ہیں۔