اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اگر ایسا ہی چلتا رہا تو قبرستان میں جگہ نہیں بچے گی' - مسلم افراد کی آخری رسومات جدید قبرستان میں ادا

بھارتی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی وبا سے انفیکٹیڈ ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، دہلی میں ہی یہ تعداد 6300 کو پار کر گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 69 ہے۔

دہلی گیٹ قبرستان میں تدفین
دہلی گیٹ قبرستان میں تدفین

By

Published : May 9, 2020, 9:33 PM IST

ایسی صورتحال میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے جو دشواریاں پیش آ رہی ہیں وہ جگ ظاہر ہے۔

دیکھیں ویڈیو

تاہم دارالحکومت دہلی کے کورونا وائرس سے مرنے والے مسلم افراد کی آخری رسومات جدید قبرستان میں ادا کی جا رہی ہیں جسے با حسن و خوبی قبرستان کمیٹی ادا کر رہی ہے، لیکن جس تیزی سے دہلی میں کورونا وائرس سے انفیکٹیڈ مریضوں کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے اس سے انتظامیہ پریشان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب تک 80 جنازے دہلی گیٹ قبرستان میں تدفین کیے جا چکے ہیں اور اگر ایسا ہی چلتا رہا تو قبرستان میں عام جنازوں کے لیے بھی جگہ نہیں بچے گی۔

جدید قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری حاجی میاں فیاض الدین

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا دہلی وقف بورڈ یا دہلی حکومت کی جانب سے کوئی مدد مل رہی ہے؟ پر جدید قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری حاجی میاں فیاض الدین نے بتایا کہ نہ تو دہلی حکومت اور نہ ہی دہلی وقف بورڈ کی جانب سے انہیں کوئی مدد مل رہی ہے اور نہ ہی وہ مرنے والے کے لواحقین سے کسی طرح کی کوئی فیس وصول کر رہے ہیں۔

تاہم جے سی بی کا خرچ لواحقین کو ضرور ادا کرنا ہوتا ہے، اس میں جدید قبرستان کمیٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details