اردو

urdu

ETV Bharat / state

Banks write off Loans: قرض معاف نہیں ہوتے تو دودھ دہی پر جی ایس ٹی لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی: کیجریوال

ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ تب ہوتا ہے، جس ان سے ٹیکس لے کر اور اس ٹیکس کے پیسے سے اپنے چند دوستوں کے بینکوں کے قرض معاف کیے جاتے ہیں۔ Goods and Service Tax

Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal
Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal

By

Published : Aug 11, 2022, 8:41 AM IST

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal نے کہا کہ اگر 10 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف نہ کیے جاتے Banks write off Loans تو آج ملک خسارے کی ایسی حالت میں نہ ہوتا اور دودھ -دہی پر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) Goods and Service Tax لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ If Loans are not waived there is no need to impose GST on Milk and Curd Kejriwal

یہ بھی پڑھیں:

اروند کیجریوال نے بدھ کو ایک ویڈیو جاری کرکے وزیراعظم نریندرمودیPrime Minister Narendra Modi کے ریوڑی کلچر والے بیان پر کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ کہا گیا ہے کہ اگر عوام کو مفت سہولیات دی جائیں گی تو اس سے ملک کو نقصان ہوگا، اس سے ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ تب ہوتا ہے، جس ان سے ٹیکس لے کر اور اس ٹیکس کے پیسے سے اپنے چند دوستوں کے بینکوں کے قرض معاف کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے والا سمجھتا ہے کہ پیسہ تو مجھ سے لیا تھا اور یہ کہہ کر لیا تھا کہ آپ کے لیے سہولیات میسر کرائیں گے اور میرے پیسے سے اپنے دوستوں کے قرض معاف کردیے۔ پھر پورے ملک کا ٹیکس دینے والا شخص خود کو ٹھگا ہوا محسوس کرتا ہے۔ ٹیکس دینے والا یہ دیکھتا ہے کہ مجھ سے تو ٹیکس لیا، کھانے پینے کی اشیاء پر جی ایس ٹی لگا دی۔ دودھ، دہی اور چھاچھ پر جی ایس ٹی لگادیا اور اپنے بڑے بڑے امیر دوستوں کے ٹیکس معاف کر دیے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ اس سے نہیں ہوتا ہے کہ ہم ان کے بچوں کو اچھی اور مفت تعلیم دیتے ہیں، ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ اس سے نہیں ہوتا ہے کہ ہم ملک کے لوگوں کامفت علاج کرتے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details