دہلی وقف بورڈ کے زیر انتظام قائم کیا گیا دارالافتاء پر جہاں ایک طرف تعریفیں ہو رہی ہیں وہیں دوسری طرف اس کی مخالفت بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
دراصل دہلی وقف بورڈ کے سابق رکن مفتی اعجاز قاسمی نے دہلی وقف بورڈ کے زیر انتظام قائم ہونے والے دار الافتاء پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے مفتیان کرام اور فتویٰ وقف بورڈ کے زیر انتظام آتا ہے تو وہ دہلی حکومت کے اثر سے بچ نہیں پائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دار الافتاء حکومت کے زیر انتظام آجاتا ہے تو حکومت اسے اپنے حساب سے استعمال کرے گی اور الیکشن کے دوران بھی اس کا استعمال کر سکتی ہے۔