کونسل آف انڈین اسکول سرٹیفکیٹ دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کرے گا۔
انڈین اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات کے کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے دسویں جماعت (آئی سی ایس ای) اور بارہویں جماعت (آئی ایس سی) سال 2020 کے امتحانات کے نتائج 10 جولائی 2020 بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے اعلان کیے جائیں گے۔
پریس ریلیز کے مطابق آئی سی ایس ای اور آئی ایس سی 2020 امتحانات کے نتائج کا اعلان کونسل کے کیریئر پورٹل، کونسل کی ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے کیا جائے گا۔