پھٹان کوٹ ائیر فورس اسٹیشن میں ہونے والی تقریب میں چیف ائیر مارشل بی ایس دھنووا بطور خصوصی مہمان شرکت کی۔
بھارتی فضائیہ میں ہوگا اپاچے ہیلی کو پٹر اطلاعات کے مطابق طیارے کو بھارتیہ فضائیہ میں شامل کرنے سے پہلے پوجا کر ناریل پھوڑا گیا۔
واضح رہے کہ 'اپاچے اے ایچ۔64 ای دنیا کی جدید ترین طیاروں کی فہرست میں شامل ہے۔امریکی فوج بھی اس کا استعمال کرتی ہے۔
بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے اعلی افسر کا کہنا ہے کہ آٹھ اپاچے جنگی طیارہ آئی اے ایف میں شامل ہونے جارہا ہے، جو فورس کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔
آئی اے ایف نے اپاچے ہیل کاپٹر کے لیے امریکی حکومت اور بوئنگ لمیٹیڈ کے ساتھ ستمبر 2015 میں کئی عرب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔
اس کے تحت بوئنگ نے 27 جولائی کو 22 طیارے میں پہلے چار طیارے دیے تھے۔
واضح رہے کہ اس معاہدہ کے تقریبا چار برس کے بعد ہنڈن ائیر بیس میں بھارتی فضائیہ کو اپاچے ہیلی کوپٹر کے پہلی قسط حوالہ کی گئی۔