پرکاش جاوڈیکر نے اس کی اشاعت کے لیے پبلیکیشن ڈویژن کو مبارک باد دی۔
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بھارت 2020 کا اجراء کیا - ای۔ بک 225 روپے پر دستیاب ہوگی
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے سالانہ بھارت 2020 کتاب کا اجراء کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ 'اس کتاب میں مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدواروں سمیت سبھی لوگوں کے لیے ایک مکمل معلومات شامل ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ایک روایت بن گئی ہے اور دن بہ دن مقبول ہوتی جارہی ہے۔
پرکاش جاوڈیکر نے اس موقع پر پبلیکیشن کے ای۔ ورژن کا بھی اجرا کیا۔ ای ورژن ٹیبلٹس، کمیپوٹرس، ای۔ ریڈرس اور اسمارٹ فون جیسے مختلف ڈیووائسس پر دستیاب ہوسکتا ہے۔ ای بک تکنیکی اعتبار سے بہترین بین الاقوامی معیارات کی تصدیق کرتا ہے اور پرنٹ ورژن کا ایک حصہ ہے۔ ہائیپر لنکس، ہائی لائٹنگ، بک مارکنگ اورانٹر ایکٹیویٹی جیسے بہتر مواصلات کے لیے ای انڈیا بہت سی قاری دوست خصوصیات رکھتا ہے۔
اس کتاب کی قیمت 300 روپے رکھی جائے گی اور ای بک 225 روپے پر دستیاب ہوگی۔ کتابیں پبلیکیشن ڈویژن کی ویب سائٹ سے 20 فروری 2020 سے آن لائن خریدی جاسکتی ہیں۔ یہ کتابیں حسب ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔https://www.publicationsdivision.nic.in/index.php?route=product/pbook-یہ کتابیں ایمیزون اور گوگل پلے اسٹور سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔