اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلیان پوری: خواتین کے درمیان ہائیجن کٹ تقسیم - Instructions to stay safe from Corona

دہلی کے کلیان پوری پولیس اسٹیشن میں آج خواتین کے حفظان صحت کے لئے ہایجن کٹ تقسیم کی گئی۔

خواتین کے درمیان ہائیجن کٹ تقسیم
خواتین کے درمیان ہائیجن کٹ تقسیم

By

Published : Jun 28, 2020, 6:25 PM IST

دہلی: مشرقی دہلی کے کلیان پوری پولیس اسٹیشن میں آج خواتین کے حفظان صحت کے لئے ہایجن کٹ تقسیم کی گئی۔

سنگینی سہیلی تنظیم کے ذریعے خواتین کو سینیٹری پیڈ ، صابن ، ماسک اور پروٹین کے پیکٹ دئے گئے۔ خواتین میں شعوری بیداری اور آگاہی کے لئے انکم ٹیکس کی اسسٹنٹ کمشنر امن پریت نے صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 'آپ خود کا خیال رکھیں تو ہی کورونا جیسی وبا محفوظ رہ پائیں گے اور اپنے کنبے کا دیکھ بھال کر سکیں گے ۔'

خواتین کے درمیان ہائیجن کٹ تقسیم۔ ویڈیو

انہوں نے خواتین سے کہا کہ 'آپ شرمائیں نہیں کیونکہ کچھ خواتین کھل کر بات نہیں کرتیں اور وہ بیمار ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی طرح کی پریشانیوں میں آپ خواتین ہمارے انسٹی ٹیوٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details